اسلام آباد،11اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے آج دعوی کیا ہے کہ ترکی نے کشمیر کے معاملے پرکئی بار اپنی روایتی اور مضبوط حمایت دی ہے اور اس معاملے کوپرامن طریقے سے حل کرنے اور تحمل برتنے پر زور دیا ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کشمیر کے مسئلے پر وزیر اعظم کے خصوصی سفیروں محمد پرویز ملک اور محسن شاہ نواز رانجھا نے اپنے ترکی کے دورے سے پہلے دن ترکی پارلیمانی قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور تھنک ٹینک کے کئی لوگوں سے ملاقات کی۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ ترکی نے جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کے تئیں اپنی روایتی اور مضبوط حمایت دی ہے۔سفیروں نے انہیں جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کئے جانے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں واقف کرایا۔